Time 08 جون ، 2025
پاکستان

عید کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کا عمل جاری

عید کے دوسرے روز   بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کا عمل جاری
آج عید کے دوسرے روز جو افراد پہلے دن مہمان بنے تھےآج میزبان بنیں گے

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا پہلا دن مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا، مسلمان عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کو اللہ کی راہ میں قربان کر رہے ہیں۔

آج عید کے دوسرے روز  جو  افراد پہلے دن مہمان  بنے تھےآج  میزبان بنیں گے، عید الاضحیٰ کے دوسرے روز گھروں میں آج کھابے شابے ہوں گے مہمان گپ شپ کریں گے اور  چھٹی کا مزہ اڑائیں گے۔

دوسری جانب ماہرین صحت نے عیدِ قرباں پر مزے مزے کے کھانوں پر  ہاتھ ذرا ہلکا رکھنے کو ترجیح دی ہے۔

ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ  شوگر، بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور دل کے مریض خصوصی احتیاط کریں،  کلیجی، گردے، مغز اور پائے کھانے سے تھوڑا پرہیز کریں مزید برآں گھی، تیل اور تیز مسالوں سے ذرا فاصلہ رکھیں۔

مزید خبریں :