Time 10 جون ، 2025
دنیا

امدادی سامان غزہ لانیوالے جہاز میڈلین سے اغوا 12 امدادی کارکنان حراستی مرکز منتقل

امدادی سامان غزہ لانیوالے جہاز میڈلین سے اغوا 12 امدادی کارکنان حراستی مرکز منتقل
 فوٹو بشکریہ فریڈم فلوٹیلا کولیشن

امدادی سامان غزہ لانے والے جہاز میڈلین سے اغوا 12 امدادی کارکنان کو حراستی مرکز منتقل کردیا گیا۔

میڈلین جہاز کے امدادی کارکنان کو اسرائیلی ائیرپورٹ کے حراستی مرکز منتقل کردیا گیا جنہیں ڈی پورٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

ادھر  تیونس اور الجزائر کے سیکڑوں کارکنوں کا قافلہ غزہ جانے کےلیے اسے مصر کی رفح کراسنگ کی طرف گامزن کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل نے مزید 60 فلسطینی شہید کردیے جن میں سے14 افراد کو امدادی مرکز کے قریب نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز فریڈم فلوٹیلا کولیشن میں شامل غزہ میں امداد لے جانے والی کشتی 'میڈلین' کو قبضے میں لے کر اسرائیل پہنچایا گیا تھا۔

بندرگاہ پہنچنے کے بعد کشتی میں سوار افراد کو ایک کمرے میں لے جاکر زبردستی7 اکتوبر 2023 کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے حملے کی ویڈیو دکھائی گئی تاہم ان افراد نے ویڈیو کو دیکھنے سے انکار کردیا تھا۔

مزید خبریں :