10 جون ، 2025
اسلام آباد: صحافیوں نے اقتصادی سروے میں پیش کیے گئے اعداد و شمار کو چیلنج کردیا۔
وزیر خزانہ سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے تیسری سہ ماہی کے اعداد و شمارکو بنیاد بنا کر شرح نمو جاری کردی،کیا یہ شرح مستند تصور کی جاسکتی ہے؟
اس پر وزیر خزانہ نے کہا وہ اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہیں، یہ اعداد و شمار حکومت پاکستان کے ہیں اس لیے ان کے ساتھ جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے صحافیوں سے کہا کہ آپ کو اس میں کوئی جھول نظر آتا ہے تو ہمیں بتائیں، ہم ایک اسٹیئرنگ کمیٹی اور ایک کونسل بنا دیں جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں لیکن اس کے لیے مجھے اپنی کابینہ کے وزرا سے بات کرنے پڑے گی۔