10 جون ، 2025
سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے برف کے اندر دبے رہنے کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے شہری کا نام ایلیس مییر ہے جو پیشے کے اعتبار سے پاور لفٹر ہے، ایلیس نے 2 گھنٹے اور 7 سیکنڈز برف کے نیچے گزار کر اس ریکارڈ کو قائم کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایلیس نے برف میں سب سے زیادہ وقت دبے رہنے کا کارنامہ سوئمنگ شارٹس پہن کر انجام دیا۔
میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایلیس نے شارٹس پہن کر اپنے جسم کے زیادہ سے زیادہ حصے کو برف میں دفن کیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ 2022 میں ویلرجان رومانووسکی نامی ایک شخص نے 1 گھنٹہ 45 منٹ اور 2 سیکنڈز میں قائم کیا تھا۔