11 جون ، 2025
پاکستان کی تھیٹر اور ڈرامہ اداکارہ روبی انعم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر کو شادی سے پہلے کے ان کے سارے افیئرز کا علم ہے۔
ر وبی انعم حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جس دوران انہوں نے اپنے ذاتی، ازدواجی اور کیرئیر سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
کیرئیر کے آغاز سے متعلق روبی انعم نے بتایا کہ نویں جماعت کے دوران تھیٹر سے کیرئیر کا آغاز کیا، شروعات میں والدہ سمیت کئی اپنوں نے تھیٹر میں اداکاری مخالفت کی لیکن والد نے ساتھ دیا البتہ اب میرے سسرال والوں کو تھیٹر پسند نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں روبی انعم نے بتایا کہ شادی سے پہلے میں لڑکوں جیسی تھے، مجھے ہر دوسرے شخص سے پیار ہوجاتا تھا، ہر محبت شدت سے کی اور ہر بار یہی سوچتی تھی کہ اگر یہ شخص نہیں ملا تو مرجاؤں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے میری تمام محبت، دوستیاں اور معاشقوں کا علم میرے شوہر اظہرکو ہے، میں نے چھپایا نہیں۔
روبی انعم نے کہاکہ شادی تاخیر سے کی اور ایک سے ہی کی کیوں کہ شادی کے حق میں نہیں تھی تاہم والد کے انتقال کے امی نے شادی کیلئے مجبور کیا تو شادی کیلئے رضامند ہوگئی لیکن جس سے شادی کرنا چاہتی تھی وہ شخص اس وقت شادی شدہ تھا لہٰذا امی میری ایک شادی شدہ شخص سے شادی کیلئے رضامند نہیں ہوئیں۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میری ارینج میرج ہوئی، میرے شوہر اظہر کشمیری ہیں، ہماری شادی کو 17 سال ہوچکے ہیں، شوہر نے ہی مجھے فیشن کرنا سکھایا اور مجھے گروم کیا۔