Time 11 جون ، 2025
پاکستان

عمران خان کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد

عمران خان کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد
ملزم کو اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے 2 چانس دیے لیکن ملزم کی ضد کی وجہ سے اس نے مواقع ضائع کردیے: عدالت/ فائل فوٹو

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ  کیلئے پولیس کی درخواست مسترد کردی۔

لاہورکی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کے  پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد کی اور کہا کہ 2 بار پولیس کو ٹیسٹ کرانے کی مہلت دی  لیکن پولیس ملزم کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں کرا سکی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ عدالت نے ملزم کو اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے 2  چانس دیے لیکن ملزم کی ضد کی وجہ سے اس نے مواقع ضائع کردیے، ملزم کے انکار کے بعد تفتیش کیسے آگے بڑھے گی؟  ملزم کے 2  بار انکار کے بعد تیسرا موقع دیا جانا محض وقت کا ضیاع ہوگا۔

عدالت نے مزید کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے کہ ملزم اپنی بے گناہی ثابت کرنے سے انکاری ہے لہٰذا  ٹیسٹ کرانے کیلئے مزید موقع کی ضرورت نہیں ہے۔

بعد ازاں عدالت نے  تفتیشی افسر کو ہر قانونی طریقے  سے تفتیش مکمل کرنےکاحکم دیا۔

مزید خبریں :