11 جون ، 2025
بھارت کے شہر لدھیانہ میں آئسکریم سے چھپکلی نکل آئی۔
بھارتی کے مطابق لدھیانہ کے علاقے گیاس پورہ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ایک 7 سالہ بچے کی دادی نے اسے گلی میں آنے والے آئسکریم فروش سے آئسکریم دلوائی۔
بچہ گرمی کے موسم میں آئسکریم سے لطف اندوز ہورہا تھا کہ اسے اچانک اس میں کچھ عجیب چیز نظر آئی اور اس نے اپنی دادی کو دکھایا۔
خاتون نے آئسکریم میں چھپی چھپکلی دیکھی جس سے وہ خود بھی حیران ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق بچے کی صحت کو مند نظر رکھتے ہوئے خاتون اسے اسپتال لے گئیں تاہم ڈاکٹرز نے بچے کی صحت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے آئسکریم والے کا کہنا تھا کہ وہ وہ اسٹال میں رکھنے والی تمام آئسکریم کمپنی سے لیتا ہے اور یہ کمپنی سے ہی بن کر آتی ہے۔
اس واقعے کے بعد محکمہ صحت کے حکام حرکت میں آگئے اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے تصدیق کی کہ آئس کریم کے نمونے جانچ کے لیے جمع کیے جائیں گے۔