Time 12 جون ، 2025
پاکستان

کے پی اور پنجاب میں بھی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا امکان

کے پی اور پنجاب میں بھی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا امکان
کے پی کا بجٹ ممکنہ طور پر 2 ہزار 70 ارب روپے کا ہوگا/ فائل فوٹو

وفاق کی طرح خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کے پی کا بجٹ ممکنہ طور پر 2 ہزار 70 ارب روپے کا ہوگا، جاری اخراجات کے لیے 13 سو 52 ارب روپے، تنخواہوں کے لیے 680 ارب روپے اور پنشن کےلیے 200 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کو این ایف سی کی مد میں 11 سو 48 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔

پنجاب میں بھی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا امکان

ادھر پنجاب کے اگلے بجٹ میں تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے اور تعلیم کے لیے 110 ارب روپے زیادہ رکھے جانے کا امکان  ہے جب کہ صوبائی بجٹ 16 جون کو پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا، صحت پر 90 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے، کسانوں کو گندم، چاول کے بیج اور کھاد کے لیے اضافی فنڈز مہیا کیے جانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔


مزید خبریں :