Time 12 جون ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

ہمارا نیا ماڈل حقیقی دنیا کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، میٹا کا دعویٰ

ہمارا نیا ماڈل حقیقی دنیا کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، میٹا کا دعویٰ
یہ اے آئی ماڈل اوپن سورس ہوگا / فائل فوٹو

میٹا نے ایک نیا جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جاری کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ اے آئی ماڈل حقیقی دنیا کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس سے پہلے سے زیادہ بہتر اسمارٹ روبوٹس اور دیگر مشینوں کی تیاری کے مواقع بڑھ جائیں گے۔

اس نئے اوپن سورس ماڈل کو ویڈیو جوائنٹ ایمبیڈنگ پریڈیکٹیو آرکیٹیکچر 2 (وی جے ای پی اے 2) کا نام دیا گیا ہے۔

اسے ڈیزائن کرنے کا مقصد اے آئی کو مختلف چیزوں جیسے کشش ثقل اور دیگر کو سمجھنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ابھی جو اے آئی ماڈلز دستیاب ہیں وہ حقیقی دنیا سے رابطے کے لیے ڈیٹا یا ویڈیوز پر انحصار کرتے ہیں، مگر میٹا کا نیا ماڈل اے آئی کو سمجھنے میں مدد فراہم کرے گا کہ گیند گھوم کر کسی میز سے نیچے کیوں گرتی ہے۔

میٹا کے مطابق یہ اے آئی ماڈل مختلف ڈیوائسز جیسے خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی گاڑیوں اور روبوٹس کے لیے کارآمد ثابت ہوگا، اس طرح انہیں ہر ممکنہ صورتحال کے لیے تربیت دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کمپنی کے مطابق یہ اے آئی کو انسانوں جیسا بنانے کی جانب پہلا قدم ہے۔

میٹا نے بتایا کہ اس کا نیا ماڈل پراسیس کرنے کا عمل سادہ بنائے گا اور حقیقی دنیا کی اشیا کی افادیت کو بڑھائے گا، کیونکہ اسے ٹریننگ ڈیٹا پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :