Time 12 جون ، 2025
کھیل

پاکستان کے لیگ اسپنر اسامہ میر بگ بیش کے ڈرافٹ میں شامل

پاکستان کے لیگ اسپنر اسامہ میر بگ بیش کے ڈرافٹ میں شامل
بگ بیش لیگ کا ڈرافٹ 19 جون کو ہوگا جس میں اب تک 600 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑی رجسٹریشن کرا چکے ہیں/ فائل فوٹو

پاکستان کے لیگ اسپنر اسامہ میر  آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ میں شامل ہوگئے۔

گزشتہ سیزن میں اسامہ میر نے میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کی تھی اور اس بار بھی انہیں  میلبرن اسٹارز ری ٹین کرسکتی ہے۔

بگ بیش لیگ کا ڈرافٹ 19 جون کو ہوگا جس میں اب تک 600 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑی رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

پاکستان کے شاہین آفریدی، بابراعظم، محمد رضوان اور شاداب خان بھی رجسٹریشن کرانے والوں میں شامل ہیں۔


مزید خبریں :