Time 12 جون ، 2025
دنیا

بھارتی شہر احمدآباد میں مسافر طیارے کی حادثے کے وقت کی ویڈیو سامنے آگئی

بھارتی شہر احمدآباد میں مسافر طیارے کی حادثے کے وقت کی ویڈیو  سامنے  آگئی
ائیر انڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو سامنے آئی ہے__فوٹو: اسکرین گریب

بھارت کے شہر احمد آباد میں سرکاری ائیرلائن ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ائیرپورٹ کے قریب ائیر انڈیا کا مسافر بردار طیارہ گرگیا جس میں عملے کے 12 ارکان سمیت 240 سے زائد افراد سوار تھے جب کہ حادثے کے شکار طیارےمیں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ روپانی بھی سوار تھے۔

رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر ائیر انڈیا کا طیارہ احمد آباد ائیرپورٹ سے لندن جارہا تھا کہ ٹیک آف کرنے کے چند سیکنڈز بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا۔

ائیر انڈیا کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

طیارہ حادثے کے بعد جائے حادثہ کی ویڈیوز  میں دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثہ بھارتی وقت کے مطابق 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آیا اور حادثے کے بعد احمد آباد ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ حادثے کے شکار طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے بھی موجود تھے۔

ائیر انڈیا کی پرواز اے آئی 171 احمد آباد ائیرپورٹ سے روانگی کے وقت 322 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے محض 625 فٹ اوپر اڑ سکی اور پھر ٹیکنیکل طور پر گرکر تبا ہوگئی۔

مزید خبریں :