Time 12 جون ، 2025
دنیا

ایران نے 2 ٹن وار ہیڈ لے جانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

ایران نے 2 ٹن وار ہیڈ لے جانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
ایرانی وزیر دفاع کے مطابق وزارت دفاع نے گزشتہ ہفتے 2 ٹن وار ہیڈ سے لیس میزائل کا تجزیہ کیا— فوٹو: فائل

تہران:  اسرائیل کی ایران  پر  حملے کی دھمکیوں کے  بعد  ایران نے  بھی اپنے دفاع کی تیاریاں  تیز کردیں۔

ایران کی مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیردفاع بریگیڈیئر  جنرل عزیز  ناصر زادے  نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  وزارت دفاع نے گزشتہ ہفتے  2  ٹن وار  ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجزیہ کیا ہے۔

انہوں نے  کامیاب میزائل تجربے کو  ایران کی دفاعی صلاحیتیوں  کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے دفاعی امور  میں بہت  اچھی پیش رفت کی ہے  اور  ہماری افواج  مکمل طور پر  جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔

ایرانی وزیر دفاع جنرل ناصر  زادے نے مزید کہا کہ یہ تجربہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے دوران دفاعی تیاریوں کو  بہتر  بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ امریکی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر  حملہ کرسکتا ہے اور  اسرائیل نے ایران پر  حملے کی پیشگی اطلاع امریکا کو بھی کردی ہے۔

مزید خبریں :