Time 12 جون ، 2025
پاکستان

وزیراعظم کی اماراتی صدر سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں تعمیری کردار پر اظہار تشکر

وزیراعظم کی اماراتی صدر سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں تعمیری کردار پر اظہار تشکر
فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے دورے میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی اور پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں تعمیری کردار ادا کرنے پر اماراتی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ 

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا اور  اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی استحکام کے لیے اماراتی صدر کی کاوشوں اور سفارت کاری کو سراہا اور  پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں اور تعاون پراماراتی قیادت سے اظہار تشکر کیا۔

 دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ سرکاری دورے مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

ابوظبی کے البطین ائیرپورٹ پریواے ای کے مشیر قومی سلامتی شیخ طحنون بن زاید النہیان نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔

مزید خبریں :