13 جون ، 2025
امریکی شہر شکاگو سے بوسٹن پر پہنچا جیٹ بلیو ایئر لائن کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گیا۔
طیارہ پھسلنے کے بعد قریبی پلاٹ کے گھاس پر جاکر رک گیا۔
ائیرپورٹ حکام کے مطابق ائیر بس اے 220 طیارہ پرواز بھی 6312 کے طور پر بوسٹن پہنچا تھا۔
اطلاعات کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ جمعرات کو بھارتی شہر احمد آباد میں ائیر انڈیا کا طیارہ پرواز کے چند لمحے بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 241 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔