Time 13 جون ، 2025
پاکستان

بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان

بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں  آندھی اور بارش کا امکان
ملک کے مختلف حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں/فوٹوفائل

محکمہ موسمیات نے بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں  آندھی اور بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  بالائی سندھ کےتمام اضلا ع میں آندھی اوربارش کا امکان  ہے جب کہ جھکڑ چلنےاوربارش سےگرمی کی لہر میں بھی کمی واقع ہوگی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج سے 16جون تک پنجاب، کے پی، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گزشتہ روز  صحرائے چولستان اور سرگودھا میں شدید گرمی ریکارڈ  کی گئی جہاں پارہ 48 ڈگری تک گیا تھا۔


مزید خبریں :