Time 13 جون ، 2025
دنیا

ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ پالیسی تبدیل کردی، امریکا میں مقیم غیر ملکیوں کو کیا کرنا ہوگا؟

ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ پالیسی تبدیل کردی، امریکا میں مقیم غیر ملکیوں کو کیا کرنا ہوگا؟
امریکی امیگریشن سروس کے مطابق نئی پالیسی عوامی صحت کے تحفظ کیلئے ہے/ فائل فوٹو

ٹرمپ انتظامیہ  نے گرین کارڈپالیسی میں فوری تبدیلی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گرین کارڈپالیسی میں فوری تبدیلی کے تحت  نئی مستقل رہائش کی درخواست کے ساتھ طبی معائنہ فارم جمع کرانا لازم قراردیا گیا ہے۔

نئی پالیسی کے تحت  امریکا میں مقیم پاکستانیوں سمیت تمام تارکین وطن کودوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کراناہوگا۔

امریکی امیگریشن سروس کے مطابق نئی پالیسی عوامی صحت کے تحفظ کیلئے ہے۔

مزید خبریں :