Time 13 جون ، 2025
دنیا

ایران نے مسلح افواج کے سربراہ اور پاسداران انقلاب کے نئے چیف کا اعلان کردیا

ایران نے مسلح افواج کے سربراہ اور  پاسداران انقلاب کے نئے چیف کا اعلان کردیا
ایرانی مسلح افواج کے نئے سربراہ جنرل حبیب اللہ سیاری/ فائل فوٹو

تہران: ایران نے  مسلح افواج کے سربراہ اور پاسداران انقلاب کے نئے چیف کا اعلان کردیا۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر  نے جنرل حبیب اللہ سیاری کو عارضی طورپر ایرانی مسلح افواج کا نیا کمانڈر تعینات کردیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈرکےحکم پرجنرل احمد واحدی کو پاسداران انقلاب گارڈز کا نیا کمانڈر انچیف مقرر کردیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری اور پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی آج صبح اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ 


مزید خبریں :