Time 13 جون ، 2025
دنیا

حج پر آیا شہری اہلیہ کو گلاب دینے خواتین کے خیمے میں جاگھسا، ویڈیو وائرل

حج پر آیا شہری اہلیہ کو گلاب دینے خواتین کے خیمے میں جاگھسا، ویڈیو وائرل
اسکرین گریب

حج کیلئے انڈونیشیا سے آنے والا شخص اپنی بیوی کو گلاب کا تحفہ دینے کیلئے خواتین کے خیمے میں داخل ہو گیا۔

دنیا بھر سے آئے عازمین حج نے 9 ذی الحج کو حج کا فریضہ ادا کیا، اس دوران حاجیوں کی مختلف ویڈیوز دیکھنے میں آئیں، کبھی عرفات سے تو کبھی منیٰ میں اور رمی کرتے ہوئے بھی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس سے زیادہ تر لوگوں کی توجہ سمیٹی۔

 یہ ویڈیو منیٰ سے سامنے آئی جس میں انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی کو گلاب کو تحفہ دینے کی ٹھانی اور ایسا قدم اٹھایا جس نے سب کو حیران کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص نے خواتین کے خیمے میں داخل ہو کر اپنی بیوی کو گلاب کا پھول دیا جب کہ اس کی بیوی بھی اس حرکت کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔

خاتون پہلے تو شوہر کا تحفہ دیکھ کر شرما گئیں اور پھر انہوں نے پھول پھینک دیا جس پر ان کا شوہر خیمے سے فوری باہر چلا گیا۔

مزید خبریں :