Time 13 جون ، 2025
پاکستان

ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کیلئے اقدامات، کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم

ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کیلئے اقدامات، کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم
زائرین کی مددکے لیےکرائسز مینجمنٹ یونٹ 24 گھنٹے فعال رہےگا: اسحاق ڈار/ فائل فوٹو

پاکستان نے اسرائیلی حملوں کے بعد ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے اقدامات شروع کردیے۔

 نائب وزیراعظم اسحا ق ڈار کے مطابق ایران میں موجودپاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور زائرین کی مدد کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ  یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ زائرین کی مددکے لیےکرائسز مینجمنٹ یونٹ 24 گھنٹے فعال رہےگا۔

نائب وزیراعظم نے تہران میں پاکستان سفارتخانےکو بھی کمیونٹی اور زائرین کوسہولیات دینےکی ہدایت جاری کی اور بتایا کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانے سے 00982166941388  پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔

مزید خبریں :