14 جون ، 2025
ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈاؤ جونز انڈیکس میں 868 پوائنٹس یعنی 2 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔
اسی کے ساتھ ساتھ نیسڈیک میں 1.2 فیصد اور ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 1.1 فیصد گراوٹ کا شکار رہی۔
امریکی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کے بعد سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کیا اور ڈیڑھ سو سے زیادہ میزائل داغے، تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں بیلسٹک میزائل داغے گئے اور اہم عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں اسرائیلی وزارتِ دفاع کے ہیڈکوارٹرز کے قریب آگ لگ گئی، اسرائیلی فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس روک دی گئی۔