Time 14 جون ، 2025
دنیا

امریکی سینیٹر نے ایران پر اسرائیلی حملے کو غیر قانونی قرار دیدیا

امریکا کے سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران پر اسرائیلی حملے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

امریکی  سینیٹر برنی سینڈرز کاکہنا ہے کہ امریکا کو اسرائیل کی ایک اور جنگ میں گھسیٹا نہیں جاسکتا، ایران کے نیو کلیئر پروگرام پرمذاکرات اتوار کو طے تھے، نیتن یاہو نے حملہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو نے جنگ بندی کے سب سے بڑے مذاکرات کار کو مار دیا اور  امریکا کی سفارتکاری کو نیچا دکھایا۔

امریکی سینیٹر نے کہا کہ نیتن یاہو نے ہزاروں شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔


مزید خبریں :