14 جون ، 2025
خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ اس بار ہم اڈیالہ ہتھیار لیکر جائیں گے اور گولیاں ہم پر چلیں تو ہم بھی ٹھوکیں گے۔
پشاور میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب میں علی امین گنڈاپور کا کہناتھاکہ ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں جس اسلامی ملک پر حملہ ہوگا وہ ناقابل برداشت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اب ہم پر امن نہیں رہے، ڈنڈا مارو گے تو ہم بھی ڈنڈا ماریں گے، گولی ماروں گے تو گولی ماریں گے۔
ان کا کہنا تھاکہ ’جب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کال دی تو کے پی کے عوام فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں، ابھی بھی ایسا ہی ہوگا، خان صاحب اس دفعہ ہم آئیں گے اور اڈیالہ جائیں گے، ہتھیاروں کے ساتھ آئیں گے، اگر گولی ماری تو ایک کے بدلے میں دو گولیاں ماریں گے بلکہ ماریں گے نہیں ٹھوکیں گے‘۔
اس موقع پر انہوں نے کارکنوں سے استفسار کیا کہ ہاتھ اٹھا کر بتاؤ۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ 22 جون کو سب نے اپنی تحصیل میں نکلنا ہے۔