Time 15 جون ، 2025
دنیا

اسرائیل کا تہران سمیت کئی شہروں پر کروز میزائلوں سے نیا حملہ

اسرائیل کا تہران سمیت کئی شہروں پر کروز میزائلوں سے نیا حملہ
فائل فوٹو۔ 

اسرائیل نے تہران اور بندر عباس سمیت کئی ایرانی شہروں کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے آج نیا حملہ کرتے ہوئے تہران سمیت دیگر شہروں پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا جس کے بعد  ایرانی دفاعی نظام حرکت میں آگیا۔ 

ایرانی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تہران میں وزارت دفاع کےہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔ 

اس کے علاوہ اسرائیل نے ایران کی شاہران آئل ڈپو پر حملہ کیا اور  قدرتی گیس کی دو تنصیبات پر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ 

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن ہایو نے کہا ہے کہ  آیت اللہ کی حکومت ہر جگہ نشانہ ہو گی اور ایران پر جاری رکھے جائیں گے۔ 


مزید خبریں :