15 جون ، 2025
برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے گرومنگ گینگز کے معاملے کی قومی انکوائری کرانے کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سر کیئر اسٹارمر نے بیرونس کیسی کی طرف سے بچوں کے جنسی استحصال کی نوعیت اور پیمانے کے بارے میں آڈٹ کی سفارشات کو قبول کرلیا۔
سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ بیرونس کیسی کی سفارشات کے نتیجہ میں قومی انکوائری کی ضرورت ہے۔
گرومنگ گینگز پر قومی انکوائری نہ کرانے پر کئی ماہ سے سر کیئر اسٹارمر تنقیدکی زد میں تھے، رواں برس کے آغاز پر حکومت نے قومی انکوائری کا مطالبہ رد کرتے ہوئےکہا تھا کہ پروفیسر الیکس 7 سالہ انکوائری میں جائزہ لے چکے۔
جی سیون اجلاس میں جاتے ہوئے سرکیئر اسٹارمر نے کہا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ اس مسئلہ پر دوبارہ غور نہیں کریں گے۔
سر کیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ بیرونس لوئیس انکوائری کا ایک ایک لفظ پڑھا ہے اب ان سفارش پر عمل کروں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی راچڈیل کی 2 لڑکیوں کے جنسی استحصال پر 7 افراد کو مجرم قرار دیا گیا تھا،گرومنگ گینگز کی کئی وارداتوں میں پاکستان نژاد افراد بھی ملوث پائے گئے تھے۔