15 جون ، 2025
غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق 21 سالہ سارجنٹ نوم شمیش اسکواڈ کمانڈر تھا جو کہ خان یونس میں مزاحمت کاروں کے آر پی جی کے حملے میں ہلاک ہوگیا۔اسرائیلی فوج کے مطابق حملے میں ایک اور اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اکتوبر 2023 میں غزہ کی پٹی میں شروع ہونے والے اسرائیلی فوج کے آپریشن میں 430 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
ایک ہفتہ قبل بھی خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے تھے۔