کھیل

ایف آئی ایچ نیشنز کپ، پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 3-3 گول سے برابر

ایف آئی ایچ نیشنز کپ، پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 3-3 گول سے برابر
ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل جاپان کے خلاف کھیلے گی — فوٹو: ایف آئی ایچ

ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ 3-3گول سے برابر ہوگیا۔

ملائیشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز  پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

پہلے ہی کوارٹر میں احمد ندیم اور عبدالرحمان نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی، اس کے بعد 3 کوارٹرز  تک گرین شرٹس کی برتری قائم رہی۔

ایف آئی ایچ نیشنز کپ، پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 3-3 گول سے برابر
فوٹو: ایف آئی ایچ
ایف آئی ایچ نیشنز کپ، پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 3-3 گول سے برابر
فوٹو: ایف آئی ایچ

اس کے بعد صورتحال کچھ تبدیل ہوئی اور آخری کوارٹر میں ملائشین ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور دو گول بناکر  مقابلہ برابر کر دیا۔

کچھ لمحوں بعد  پاکستانی پلیئر  رانا وحید اشرف نے گول  بناکر  پھر گرین شرٹس کو  برتری دلائی لیکن  دو منٹ بعد  ملائشین ٹیم نےگول بنا کر میچ 3-3 سے برابر کر دیا۔

ایونٹ میں پاکستانی  ٹیم اپنا دوسرا میچ  کل جاپان کے خلاف کھیلے گی جبکہ تیسرا مقابلہ 18 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔

مزید خبریں :