16 جون ، 2025
اسرائیل نے ایران کے شہر مشہد پر حملہ کردیا جس میں ری فیولنگ جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے تازہ حملے کے بعد مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے عقب سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔
اسرائیلی فوج نے ایران کے ری فیولنگ ہوائی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات ایران کی جوہری تنصیبات، ایندھن کے ذخائر اور تہران میں دفاعی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق درجنوں جنگی طیاروں نے ایران میں 80 اہداف کو نشانہ بنایا۔
اسرائیل نے ایرانی شہریوں کو فارسی زبان میں فوجی اور جوہری تنصیبات سے دور رہنے کے احکامات دیے۔
ایرانی صدرمسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے جاری رہے توجوابی کارروائی انتہائی طاقتور اور فیصلہ کن ہوگی، ایرانی فوج نے اب تک دشمن کو بھرپور اور بہت مناسب جوابی ردعمل دیا ہے۔
واضح رہے کہ اصفہان،تبریز اور شیراز پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 128 ہوگئی جبکہ 900 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں تہران میں پانی کی مرکزی پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا ، تین روز میں شہید ہونے والے جوہری سائنسدانوں کی تعداد 14 ہوگئی۔