16 جون ، 2025
افغانستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نوٹم جاری کیا ہے جس کے تحت غیر ملکی پروازوں کو کابل فلائٹ انفارمیشن ریجن استعمال کرنے کے لیے پیشگی اجازت لینا لازم کر دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں بیشتر بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود میں کچھ دیر کیلئے رکنا پڑ رہا ہے۔
اجازت ملنے پر یہ پروازیں افغانستان کی فضائی حدود استعمال کرسکتی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بیشتر پروازوں نے کابل انفارمیشن فلائٹ ریجن میں داخل ہونے سے قبل پاکستان کی فضائی حدود میں چکر لگائے۔
دہلی سے لندن کی برٹش ائیر ویز کی پرواز بی اے 142 کو 20 منٹ تک چکر لگانا پڑے۔
سنگاپور فرینکفرٹ، سنگاپور لندن، سنگاپور کوپن ہیگن، تائی پے فرینکفرٹ، دہلی سے زیورچ کی پروازوں کو بھی افغانستان فضائی حدود میں داخل ہونے کے لیے انتظار کرنا پڑا۔
سی اے اے افغانستان کے نوٹم کے مطابق کلیئرنس کے بعد یہ پروازیں یہ فضائی حدود استعمال کر سکتی ہیں۔