Time 16 جون ، 2025
جرائم

کراچی: صدر میں کسٹمز کا چھاپہ، 3 کروڑ مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد

کراچی: صدر میں کسٹمز کا چھاپہ، 3 کروڑ مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز  اور دیگر اشیاء برآمد
حکومت نے بھارتی ساختہ اشیاء کی امپورٹ پر پابندی عائد کی ہوئی ہے/ فائل فوٹو

کراچی: صدر میں کسٹمز نے  موبائل مارکیٹ میں گودام  پر چھاپہ مارکر کروڑوں مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز  اور دیگر اشیاء برآمد کرلیں۔

کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز اہلکاروں نے موبائل مارکیٹ میں ایک گودام پر چھاپہ مارا جس دوران بھارتی ساختہ مختلف موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد کی گئیں جن کی مالیت 3کروڑ روپے ہے۔

حکومت نے بھارتی ساختہ اشیاء کی امپورٹ پر پابندی عائد کی ہوئی ہے لہٰذا تفتیش کی جارہی ہے کہ  بھارتی ساختہ اشیاء کس طرح یہاں تک پہنچیں البتہ چھاپے کے نتیجے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فروری کے مہینے میں بھی موبائل مارکیٹ سے بھارتی موبائل فون اور گٹکا برآمد کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :