Geo News
Geo News

Time 16 جون ، 2025
دنیا

امریکا: مزید 36 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی پر غور، کون سے ممالک شامل؟

امریکا: مزید 36 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی پر غور، کون سے ممالک شامل؟
فہرست میں شامل ممالک کو نئے معیار اور تقاضے پورے کرنے کے لیے 60 دن کی مہلت دی جا رہی ہے: میمو/ فائل فوٹو

واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے نئی سفری پابندیوں کا منصوبہ شروع کردیا جس کے تحت مزید 36 ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔

36 ممالک کی اس فہرست میں انگولا، کمبوڈیا، نائیجیریا، یوگنڈا، مصر، گھانا، تنزانیہ، زیمبیا، زمبابوے سمیت افریقی، ایشیائی اور کیریبیئن خطے کے متعدد ممالک شامل ہیں۔

ان ممالک کی فہرست میں  پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دستخط شدہ میمو کے مطابق محکمہ خارجہ کی جانب سے فہرست میں شامل ممالک کو نئے معیار اور تقاضے پورے کرنے کے لیے 60 دن کی مہلت دی جا رہی ہے۔