Time 16 جون ، 2025
پاکستان

پی ٹی آئی نے بجٹ میں ووٹ نہ دینے کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ کر لیا

پی ٹی آئی نے بجٹ میں ووٹ نہ دینے کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطہ کر لیا
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کو بجٹ ووٹنگ کے بائیکاٹ کی تجویز دی/ فائل فوٹو 

اسلام آباد: تحریک انصاف نے بجٹ میں ووٹ نہ دینے کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کر لیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

اس ملاقات میں اسد قیصر نے راجہ پرویز اشرف سے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بجٹ بائیکاٹ سے متعلق بیانات سنے ہیں، پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو بجٹ میں ووٹنگ بائیکاٹ میں پی ٹی آئی کا ساتھ دے۔

راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کی پیشکش بلاول بھٹو کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو آج پارلیمنٹ آرہے ہیں ان سے مشاورت کروں گا۔ 


مزید خبریں :