16 جون ، 2025
ایرانی فوج نے ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ مار گرانےکا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کےفضائی دفاعی یونٹ کا کہنا ہےکہ اسرائیلی ایف 35 طیارے کو تبریز کے قریب مار گرایا گیا۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایف 35 طیارہ گرنے سے متعلق اسرائیلی فوج نے کہا ہےکہ ایسےکسی واقعےکے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔
خیال رہےکہ اس سے قبل بھی ایران کی جانب سے تین اسرائیلی ایف 35 طیارے مار گرانے اور 2 پائلٹوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم اسرائیلی فوج نے ایران کے ان دعووں کی تردید کی تھی۔