Time 17 جون ، 2025
پاکستان

پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت، مشترکہ اعلامیہ جاری

پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت، مشترکہ اعلامیہ جاری
فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کے وزرائےخارجہ کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے اور اسے یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک کے وزرائےخارجہ کے مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل کی ایران پر حالیہ جارحیت کی سخت مذمت کی گئی ہے۔

علامیے میں کہا گیا کہ 13 جون سے ایران پر اسرائیلی حملے یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی  ہیں۔

مشترکہ اعلامیے میں علاقائی خودمختاری، سالمیت اور ہمسائیگی کے اصولوں کے احترام پر زور اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ  خطرناک کشیدگی سے خطے میں امن واستحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں، ایٹمی و دیگر مہلک ہتھیاروں سے پاک مشرق وسطیٰ کے قیام کی فوری ضرورت ہے۔

مشترکہ اعلامیےمیں تمام ممالک پر جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی میں شمولیت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ  آئی اے ای اے کی نگرانی میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اعلامیے میں  ایرانی جوہری پروگرام پر پائیدار معاہدے کے لیے مذاکرات کی بحالی کو واحد راستہ قرا ر دیا گیا جبکہ  عالمی آبی گزرگاہوں میں بحری سکیورٹی اور آزاد نیویگیشن کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگرکیا گیا۔

مزید خبریں :