Geo News
Geo News

کھیل

پاکستان بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پاکستان بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق
فوٹو سوشل میڈیا

پاکستان بیس بال ٹیم کے کھلاڑی لانس خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

صدر بیس بال فیڈریشن کے مطابق لانس خان اتوار کی صبح ہیوسٹن میں ٹریفک حادثے کا شکار ہوئے تاہم اب وہ انتقال کرگئے ہیں۔

صدر بیس بال فیڈریشن فخر شاہ نے بتایا کہ لانس خان نے 2023 کے لنکون کپ میں پاکستان کی جانب سے ایک میچ کھیلا تھا ۔

صدر بیس بال فیڈریشن  کے مطابق   لانس خان آؤٹ فیلڈ کی پوزیشن پر کھیلتے تھے۔