17 جون ، 2025
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 254 پوائنٹس کم ہوکر 121971 پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن میں 100انڈیکس 1076 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
بازار میں 1.15 ارب شیئرز کےسودے 27.98 ارب روپے میں طے ہوئے جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 21 ارب روپے کم ہوکر 14780 ارب روپے ہے۔