Geo News
Geo News

پاکستان

پاکستان کا ایران میں تعینات سفارتکاروں کے اہل خانہ اور غیر ضروری عملے کے انخلا کا فیصلہ

پاکستان کا ایران میں تعینات سفارتکاروں کے اہل خانہ اور غیر ضروری عملے کے انخلا کا فیصلہ
 تہران میں پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے: سینیئرعہدیدار دفتر خارجہ— فوٹو:فائل

پاکستان نے ایران میں تعینات سفارت کاروں کے اہل خانہ اور غیر ضروری عملے کے انخلا کا فیصلہ کرلیا۔

سینیئر عہدیدار دفتر خارجہ کے مطابق سفارتی عملے کے خاندانوں کو ایران سے نکالا جا رہا ہے اور کچھ غیر ضروری عملہ بھی ایران سے واپس بلایا جا رہا ہے۔

سینیئرعہدیدار دفتر خارجہ نے بتایاکہ تہران میں پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے اور ایران میں موجود پاکستانی مشن بدستور فعال رہیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں اعلیٰ عسکری قیادت اور متعدد ایٹمی سائنسدان شہید ہوئے۔ اس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان جنگ جاری ہے اور اسرائیلی حملوں میں اب تک 227 افراد شہید ہوچکے ہیں۔