17 جون ، 2025
پنجاب کے نئے بجٹ میں گورنرہاؤس، وزیر اعلیٰ ہاؤس، صوبائی وزرا کے دفاتر اورپنجاب اسمبلی کے بجٹ میں اضافہ کردیا گیا۔
دستاویزات کے مطابق صوبائی وزرا کے دفاتر کے بجٹ میں 204 فیصد، وزیر اعلیٰ آفس کے بجٹ میں 19فیصد اورپنجاب اسمبلی کے بجٹ میں 47 فیصد اضافہ کیا گیا۔
پنجاب بجٹ کی دستاویزات کے مطابق گورنر ہاؤس کا بجٹ ایک کروڑ 61 لاکھ سے بڑھا کر 15کروڑ 37 لاکھ، وزیراعلیٰ آفس کا بجٹ 23 کروڑ روپے اضافے سے ایک ارب 46 کروڑ جبکہ صوبائی وزرا کے دفاتر کا بجٹ 35 کروڑ سے بڑھا کر ایک ارب روپے کردیا گیا۔
دستاویزات کےمطابق پنجاب اسمبلی کا بجٹ 5 ارب ایک کروڑ 72 لاکھ سے بڑھا کر 7 ارب 38 کروڑ روپے کردیا گیا جبکہ پنجاب کے 41 کمشنر آفسز کے بجٹ میں 2کروڑ 81 لاکھ روپے اضافہ کیا گیا۔
وزیراعلی انسپکشن ٹیم کا بجٹ 26 فیصد اضافے سے 21 کروڑ 24 لاکھ روپے ہوگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔