17 جون ، 2025
لاہور: ایران اسرائیل جنگ سے ملک میں مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی)کاسنگین بحران پیدا ہوسکتا ہے۔
اس خدشے کا اظہار چیئرمین ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نےکیا ہے۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نےکہا ہےکہ حکومت ایل پی جی کی امپورٹ کے لیےخصوصی بندوبست کرے۔
عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی اسٹوریج میں اضافہ نہ کیا گیا تو قلت سے قیمت بڑھنےکا خدشہ ہے۔
دوسری جانب ایران اور اسرائیل میں جنگ کے باعث ایرانی سرحد سے غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں ایرانی پیٹرول کی ترسیل بند ہوگئی ہے۔
ایرانی پیٹرول کی ترسیل بند ہونے سے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ایرانی پیٹرول اور دیگر مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔