19 جون ، 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بھارت کے خلاف جنگ روکنے پر شکریہ ادا کرنے کیلئے وائٹ ہاؤس ملاقات کیلئے مدعو کیا تھا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بدھ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔
امریکی صدر ٹرمپ نےفیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں کیبنٹ روم میں ظہرانہ دیا۔
ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج فیلڈ مارشل عاصم منیرسے ملاقات کا اعزاز حاصل ہوا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے: ٹرمپ
امریکی صدر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بھارت کے خلاف جنگ روکنے پر شکریہ اداکرنے کیلئے مدعو کیا تھا، ان سے ایران کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔
ٹرمپ نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے ، پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔
امریکی صدر نے کہاکہ پاکستان، ایران کو دیگر لوگوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر جانتا ہے ، پاکستانی اس صورتحال پر خوش نہیں ہیں۔