Time 19 جون ، 2025
دنیا

'کوئی ایرانی عہدیدار وائٹ ہاؤس کے دروازے پر جاکر نہیں گڑ گڑایا'، ایران کی ٹرمپ کے دعوے کی تردید

کوئی ایرانی عہدیدار وائٹ ہاؤس کے دروازے پر جاکر نہیں گڑ گڑایا، ایران کی ٹرمپ کے دعوے کی تردید
کوئی ایرانی عہدے دار کبھی وائٹ ہاؤس کے دروازے پر جاکر نہیں گڑگڑایا: ایرانی مشن —فوٹو: فائل

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی درخواست کے دعوے کی تردید کر دی۔

اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ کوئی ایرانی عہدے دار کبھی وائٹ ہاؤس کے دروازے پر جاکر نہیں گڑگڑایا ، ٹرمپ کے جھوٹ سے زیادہ قابلِ نفرت چیز سپریم لیڈر کے قتل کی دھمکی ہے ۔

ایرانی مشن نے کہا کہ ایران دباؤ میں امن قبول نہیں کرتا،خاص طور پر ایسے جنگ پسند شخص کے ساتھ جو خود کو اہم ثابت کر رہا ہو ۔

یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ ایران نے بات چیت کرنے کا کہا ہے میں نے کہا اب بہت دیر ہوچکی، انہوں نے کہا وہ وائٹ ہاؤس آنا چاہتے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران حملوں سے بہت پریشان ہے اور اب مذاکرات کرنا چاہتا ہے، ایران کو بہت مشکل کا سامنا ہے، اب بات چیت کرنا چاہتا ہے، ایران نے بات چیت اتنی ہلاکتوں اور تباہی سے پہلے کیوں نہیں کی؟


مزید خبریں :