Time 19 جون ، 2025
کاروبار

ڈیجیٹل کمیونٹی نمائندوں کا ای کامرس پر 18 فیصد ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ

ڈیجیٹل کمیونٹی نمائندوں کا ای کامرس پر 18 فیصد ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ
حکومت نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو لاکھوں افراد کا روزگار خطرے میں پڑجائے گا: نمائندہ ڈیجیٹل کمیونٹی/ فائل فوٹو

لاہور: ای کامرس کے ماہرین نے 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتےہوئے ڈیجیٹل کمیونٹی کے نمائندوں نے ای کامرس پر مجوزہ ٹیکس اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ 

ڈیجیٹل کمیونٹی کے نمائندوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں ای کامرس کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں، حکومت نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو لاکھوں افراد کا روزگار خطرے میں پڑجائے گا۔ 

ای کامرس کے ماہر ثاقب اظہر نے کہا کہ وہ 15 سال سے اس انڈسٹری سے وابستہ ہیں،  اس انڈسٹری کی راہ میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ای کامرس کی کوئی وزارت نہیں، ای کامرس ہی واحد انڈسٹری ہے جو 17 فیصد سالانہ ترقی کر رہی ہے مگر اس پر 18 فیصد ٹیکس لگا کر ترقی کا عمل روکا جارہا ہے۔ 


مزید خبریں :