Time 19 جون ، 2025
پاکستان

پاک بحریہ نے سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچا لیا

پاک بحریہ نے سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچا لیا
لائبریریا کے آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر نے اپنے زخمی بھارتی عملے کے لیے طبی امداد کی درخواست کی تھی: آئی ایس پی آر—فوٹو: اسکرین گریب

پاک بحریہ نے سمندر میں زخمی بھارتی عملے کو بچانے کے لیے کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائبریریا کے آئل ٹینکر ایم ٹی ہائی لیڈر نے اپنے زخمی بھارتی عملے کے لیے طبی امداد کی درخواست کی تھی۔

پاک بحریہ کےجوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (جے ایم آئی سی سی) نے ہنگامی کال سنتے ہی انتہائی سبک رفتاری سے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق عملے کے زخمی رکن کو پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ذریعے ہنگامی طبی امداد کے لیے کراچی کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :