پاکستان

جسٹس سرفراز قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ رہیں گے، ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواستیں مسترد

جسٹس سرفراز قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ رہیں گے، ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواستیں مسترد
سپریم کورٹ نے 2-3 کی اکثریت سے کیس کا فیصلہ سنایا اور 3 ججز نے ججز کے ٹرانسفر کو آئینی قرار دیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر کیس کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔ 

جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر کیس میں محفوظ فیصلہ سناتےہوئے ججز ٹرانسفر کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔ 

سپریم کورٹ نے 2-3 کی اکثریت سے کیس کا فیصلہ سنایا اور 3 ججز نے ججز کے ٹرانسفر کو آئینی قرار دیا۔ 

ججز ٹرانسفر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ آئینی بینچ کے جسٹس محمد علی مظہر نے سنایا۔ 

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔ 

واضح رہے کہ صدر مملکت کی جانب سے دیگر ہائیکورٹس سے ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کیے جانے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سنیارٹی کے معاملے پر رواں سال 20 فروری کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

ٹرانسفرز ججز میں جسٹس سرفراز ڈوگر ،جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر ہوئے تھے۔


مزید خبریں :