Time 19 جون ، 2025
پاکستان

پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
بنیان المرصوص میں کامیابی امن کی جیت ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے: لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کی جہاں طلبہ نے ان سے پاکستان کی اندرونی وبیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پرسوالات کیے۔ 

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بنیان المرصوص میں کامیابی امن کی جیت ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے، آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیاہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، پاک افواج آئین کے تحت اور ریاستی احکامات کےمطابق فرائض بخوبی سرانجام دےرہی ہیں جب کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔ 

اس موقع پر طلبہ نے کہا کہ پاک افواج ہماری پہچان ہیں اور ہم عوام ہی ان کی اصل طاقت ہیں، وطن کی حفاظت کے لیے ہرقربانی دینے کے لیے تیارہیں، چاہے ہمیں کسی بھی محاذ پرپاک فوج کا ساتھ دینا پڑے۔ 

طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے انٹریکشن رکھے جائیں۔ 

مزید خبریں :