19 جون ، 2025
ایشین والی بال نیشنز کپ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چائنیز تائپےکو 2-3 سے شکست دیدی۔
پاکستان نے میچ کا شاندار آغاز کیا اور ابتدا میں دو گول داغ دیے جس کے بعد مخالف ٹیم نے بھی 2 گول مار کر مقابلہ 2-2 سے برابر کردیا۔
فیصلہ کن سیٹ میں پاکستان نے 5-8 کے خسارے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 16-18 سے کامیابی حاصل کی۔
پاکستان کی چائینز تائپے کے خلاف جیت کا اسکور 20-25، 22-25، 25-21، 25-16 اور 16-18 رہا۔
پاکستان نے گروپ سی کے دونوں میچز جیت کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
پاکستان نے اس سے قبل پہلے میچ میں فلپائن کو بھی شکست دی تھی، کوارٹر فائنل میں پاکستان کا ٹاکرا بحرین یا انڈونیشیا سے ہوگا۔