Time 20 جون ، 2025
انٹرٹینمنٹ

کراچی میں فلیٹ سے اداکارہ عائشہ خان کی ایک ہفتہ پرانی لاش برآمد

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رہائشی فلیٹ سےملنے والی لاش  سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی ہے، پولیس نے تصدیق کردی۔

پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، خاتون گھر میں اکیلے رہ رہی تھیں۔گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔

اداکارہ عائشہ خان کی لاش جناح اسپتال سے سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی دوست تہمینہ خالد نے عائشہ خان کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔

جیونیوز سے فون پر تہمینہ خالد نے بتایا عائشہ خان کا 5 روز قبل کراچی میں انتقال ہوا۔

اداکارہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھی،انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کی ۔ان کے مشہور ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93، مہندی شامل ہیں۔

عائشہ خان گزشتہ کئی سالوں سے ڈراموں سے دور تھیں۔ وہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔

مزید خبریں :