Geo News
Geo News

کاروبار

حکومت کا چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

حکومت کا چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
وزیراعظم نے کل چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے کے لیے کریک ڈاؤن کی منظوری دی: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے چینی کے سٹے بازوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چینی کے معاملے پر اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کی روک تھام پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے کل چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ روکنے کے لیے کریک ڈاؤن کی منظوری دی جس میں ذخیرہ اندوزوں،مصنوعی اضافہ،کارٹلائزیشن کرنے والوں کےخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر پر چھاپے، گرفتاریاں اور دیگر سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے ایف آئی اے، آئی بی، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کو مکمل اختیارات تفویض کردیے گئے ہیں۔