صحت و سائنس

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں سال کیسز کی تعداد 12 ہوگئی

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، رواں سال کیسز کی تعداد 12 ہوگئی
بنوں میں 33 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ— فوٹو:فائل

ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کے مطابق بنوں میں 33 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 6 ہوگئی۔

این آئی ایچ نے بتایاکہ 2025 میں اب تک ملک بھر سے 12 پولیوکیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سندھ سے 4، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔ این آئی ایچ نے بتایاکہ جنوبی خیبرپختونخوا کو اب بھی پولیو کیلئے حساس علاقہ قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :