Time 21 جون ، 2025
کاروبار

پنجاب حکومت نے زرعی آمدن پر ٹیکس میں اضافہ کردیا

پنجاب حکومت نے زرعی آمدن پر ٹیکس میں اضافہ کردیا
نئے مالی سال میں زرعی آمدن پر ٹیکس کا ہدف ساڑھے 10 ارب روپے مقرر کیا گیا جو گزشتہ سال سے 200 فیصد زیادہ ہے/ فائل فوٹو

لاہور: حکومت پنجاب نے زرعی آمدن پر ٹیکس میں اضافہ کردیا۔

نئے مالی سال میں زرعی آمدن پر ٹیکس کا ہدف ساڑھے 10 ارب روپے مقرر کیا گیا جو گزشتہ سال سے 200 فیصد زیادہ ہے۔

  بجٹ دستاویزات کے مطابق پنجاب میں تجارتی بنیادوں پر چلنے والے کمرشل فارمز پر کارپوریٹ ٹیکس کے اصول لاگو ہوں گے جس کے تحت  زیادہ آمدن والے افراد پر سپر ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

دستاویزات کےمطابق ریٹرن فائل نہ کرنے، ٹیکس بروقت ادا نہ کرنے پر جرمانے اور ڈیفالٹ سرچارج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے  جب کہ یہ اقدام زرعی آمدنی ٹیکس (ترمیمی) ایکٹ 2024 کے تحت اٹھایا گیا ہے۔


مزید خبریں :