Time 21 جون ، 2025
دلچسپ و عجیب

مجھے کیوں روکا؟ غصے سے بھرے ڈرائیور نے ٹریفک پولیس پر شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں

مجھے کیوں روکا؟ غصے سے بھرے ڈرائیور نے ٹریفک پولیس پر شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں
یہ غیر معمولی واقعہ اسپین کے شہر لیڈا کے ایک قصبے میں پیش آیا جہاں ایک 70 سالہ ڈرائیور کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی گئی/ فائل فوٹو

اسپین سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور نے ٹریفک پولیس اہلکار کے روکنے پر شہدکی مکھیاں چھوڑ دیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ غیر معمولی واقعہ اسپین کے شہر  لیڈا کے ایک قصبے  میں پیش آیا جہاں ایک 70 سالہ ڈرائیور کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔

مقامی ٹریفک پولیس اہلکار نے ڈرائیور کو سیٹ بیلٹ نہ پہننے اور تیز رفتار وین چلانے پر روکا جس پر ڈرائیور ٹریفک پولیس کو گاڑی چڑھا دینے کی دھمکیاں دینے لگا۔

ڈرائیورکے تلخ رویے پر ٹریفک پولیس اہلکار کو اسکے نشے میں ہونے کا شک ہوا اور ڈرائیور کو  بریتھلائزر ٹیسٹ کا کہا گیا جس پر ڈرائیور  پریشان ہوگیا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکی دینے لگا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اتنی ہی دیر میں غصے سے بھرا ڈرائیور اپنی وین میں گیا اور وین میں رکھی شہد کی مکھیوں کو ٹریفک پولیس پر چھوڑ دیا جس سے 2 پولیس اہلکاروں کو اپنی جان بچانے کیلئے ریسٹورینٹ میں پناہ لینی پڑی۔

دوسری جانب ڈرائیور موقع دیکھ کر اپنی وین میں سوار ہو کر فرار ہوگیا جسے بعد میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا توعدالت نے اسے ضمانت پر رہا کردیا۔

مزید خبریں :